کورونا! بیروزگاروں کیلئے نیا پیکیج کام چھوٹ جانے کا ثبوت دینے پر 12 ہزار روپے ملیں گے صوبائی حکومتیں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرکے مہنگائی کم کرای. وزیراعظم

وزیراعظم نے بے روز گارغریب افراد کو وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ سے مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام کی ویب سائٹ پر ایپلی کیشن پورٹل کا افتتاح کردیا گیا، اس ویب پورٹل پر ملازمت سے محروم افراد کو کام چھوٹ جانے کا ثبوت دینے پر 12ہزار ملیں گے،بیروزگارافرادصرف اتنابتائیں گے کہ وہ کہاں کام کرتےتھے,,

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاون سے معیشت پر منفی اثرات پڑے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے! صوبائی حکومتیں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرکے مہنگائی میں کمی کویقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کورونا کب تک چلے . 6ماہ سے ایک سال تک یہی صورتحال رہیگی، نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا وہاں بھی صنعتیں کھولی جارہی ہیں جتنی زیادہ صنعتیں کھلیں گی اتنا روزگار ملے گا. تعمیراتی صنعت کو پوری طرح کھول اور انہیں مراعات دے رہے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ اب تک 3 ہفتوں میں اب تک 68 لاکھ خاندانوں میں 81 ارب سے زائد تقسیم ہوچکے ہیں! انہوں نے کہا کہ لوگ ڈسپلن کا مظاہرہ کرکے کورونا وائرس سے بچیں 


Comments

  1. Main 1 month se ghr mai free hu kindly help me mai K.f.c mai job krta tha

    ReplyDelete
  2. Maia 25 march sy free ghr betha hon na koi kam mila or na koi fund or kch b nhi

    ReplyDelete

Post a Comment